About Us - ادارہ کا تعارف
تعارف
اقراء اسلامک ویلفئیر ٹرسٹ کا قیام 2009 عمل میں لایا گیا اور منسٹری آف سوشل ویلفئیر سے بحثیت ٹرسٹ رجسٹرڈ ہوئی ہے۔ ہمارا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے جبکہ برانچزبھی نیلم ویلی میں قائم کی گئی ہیں۔ ادارہ تعلیم، صحت، ترقیاتی کام، روزگار، مساجد و مدارس کی تعمیر کیلیئے کام کرنے کے ساتھ دیگرسماجی خدمات فراہم کرتا ہے۔
اغراض ومقاصد
دینی تعلیم کاپرچاراورحقوق اللہ اور حقوق العبادکی ادائیگی کا اہتمام کرنا۔
مساجدومدارس سکولز ڈسپینسریز کا اہتمام کرنا۔
بامقصد، معیاری اور سستی تعلیم کو فروغ دینا۔
غریب اور مستحق طلبہ کیلئے وظائف کا اہتمام کرنا۔
صحت کی بنیادی ضروریات سے محروم افراد کیلئے معیاری اور سستی طبی امداد کی فراہمی کرنا۔
خواتین کے حقوق کی بحالی اور بہبود کیلئے منصوبہ جات کا قیام عمل میں لانا۔
بچوں کے حقوق و بہبو د کی بحالی کیلئے منصوبہ جات کا قیام عمل میں لانا۔
یتیم؛معذور اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کا اہتمام کرنا اور ان کو معاشرے کا مفید شہری بنانا۔
قدرتی آفات میں متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے اقدامات کرنا۔
خود روزگار اسکیم (مائیکروفنانس اسکیم) کے ذریعہ سے نوجوانوں کیلئے روزگار کا اہتمام کرنا۔
پسماندہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا اہتمام کرنا۔
بیت المال کے ذریعے مجبور اور مستحق افراد کی مالی اعانت کرنا۔
سیلاب ذدگان کی تعمیروترقی کی کوشش کرنا۔
ہمارا پیغام
ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ ان فلاحی منصوبہ جات میں ہمارے شانہ بشانہ چلیں تاکہ ہماری اورآپ کی بخشش اور مغفرت کا سامان پیدا ہو ۔